صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
اگر کسی قوم کا اُونٹ بھاگ جائے۔
حدیث نمبر
5157
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَنَدَّ بَعِيرٌ مِنْ الْإِبِلِ قَالَ فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ قَالَ ثُمَّ قَالَ إِنَّ لَهَا أَوَابِدَ کَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غَلَبَکُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ هَکَذَا قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَکُونُ فِي الْمَغَازِي وَالْأَسْفَارِ فَنُرِيدُ أَنْ نَذْبَحَ فَلَا تَکُونُ مُدًی قَالَ أَرِنْ مَا نَهَرَ أَوْ أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ فَکُلْ غَيْرَ السِّنِّ وَالظُّفُرِ فَإِنَّ السِّنَّ عَظْمٌ وَالظُّفُرَ مُدَی الْحَبَشَةِ
ابن سلام، عمربن عبید، طنافسی، سعید بن مسروق، عبایہ بن رفاعہ، رافع بن خدیج کہتے ہیں کہ نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ایک اونٹ بھاگ گیا، ایک شخص نے اس کی طرف تیر چلایا، جس سے وہ رک گیا، پھرآپ نے فرمایا کہ یہ جانور بھی جنگلی جانوروں کی طرح ہوجاتے ہیں، اگران میں سے کوئی تم پر غالب آجائے تو اس کے ساتھ ایساہی کرو، رافع کا بیان ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! ہم جنگلوں اور سفر کی حالت میں ہوتے ہیں اور ہم ذبح کرناچاہتے ہیں، لیکن ہمارے پاس چھری نہیں ہوتی، آپ نے فرمایا کہ اس چھری سے ہلاک کر جوبہادے یایہ فرمایاخون بہادے، اور ﷲ تعالی کانام لے لیا گیاہو تو کھالو، بشرطیکہ دانت اور ناخن نہ ہو اس لئے کہ دانت تو ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھری ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment