صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
قربانی کے دن گوشت کھانے کی خواہش کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5162
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ مَنْ کَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا يَوْمٌ يُشْتَهَی فِيهِ اللَّحْمُ وَذَکَرَ جِيرَانَهُ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ فَرَخَّصَ لَهُ فِي ذَلِکَ فَلَا أَدْرِي بَلَغَتْ الرُّخْصَةُ مَنْ سِوَاهُ أَمْ لَا ثُمَّ انْکَفَأَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی کَبْشَيْنِ فَذَبَحَهُمَا وَقَامَ النَّاسُ إِلَی غُنَيْمَةٍ فَتَوَزَّعُوهَا أَوْ قَالَ فَتَجَزَّعُوهَا
صدقہ، ابن علیہ، ایوب، ابن سیرین، انس بن مالک کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے قربانی کے دن فرمایا کہ جس شخص نے نماز سے پہلے ذبح کیا ہو وہ دوبارہ کرے، ایک شخص کھڑاہوا اور عرض کیا کہ یارسول ﷲ! آج کے دن گوشت کھانے کی خواہش ہوتی ہے اور اپنے پڑوسیوں کاذکر کیا اور کہا کہ میرے پاس ایک چھ ماہ کا بچہ ہے، جوگوشت کی دوبکریوں سے بہترہے، آپ نے اس کو اس کی اجازت دی، مجھے معلوم نہیں کہ یہ اجازت اس کے علاوہ دوسرے لوگوں کے لئے بھی تھی یانہیں، پھر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم دومینڈھوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ان کو ذبح کیا اور لوگ بکریوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ان کو تقسیم کرکے ذبح کردیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment