صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
قربانی کا گوشت کس قدر کھایا جائے اور کس قدر جمع کیا جاسکتا ہے
حدیث نمبر
5181
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ أَنَّ ابْنَ خَبَّابٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ يُحَدِّثُ أَنَّهُ کَانَ غَائِبًا فَقَدِمَ فَقُدِّمَ إِلَيْهِ لَحْمٌ قَالُوا هَذَا مِنْ لَحْمِ ضَحَايَانَا فَقَالَ أَخِّرُوهُ لَا أَذُوقُهُ قَالَ ثُمَّ قُمْتُ فَخَرَجْتُ حَتَّی آتِيَ أَخِي أَبَا قَتَادَةَ وَکَانَ أَخَاهُ لِأُمِّهِ وَکَانَ بَدْرِيًّا فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ حَدَثَ بَعْدَکَ أَمْرٌ
اسماعیل، سلمان، یحیی بن سعید، قاسم ابن خباب، ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ وہ غیر حاضر تھے جب وہ آئے تو ان کے پاس گوشت لایا گیا تو کہا گیا کہ ہماری قربانیوں کا گوشت ہے انہوں نے کہا کہ اس کو ہٹاؤ میں اس کو نہیں چکھوں گا، ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں کھڑا ہوا پھر روانہ ہوا یہاں تک کہ اپنے بھائی ابوقتادۃ کے پاس پہنچا اور وہ ماں کی طرف سے ان کے بھائی تھے اور بدری تھے میں نے ان سے یہ واقعہ بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ نئی بات تمھارے بعد پیدا ہوگئی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment