Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:769,TotalNo:5420

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
خمیصہ کا بیان۔
حدیث نمبر
5420
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا وَلَدَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ قَالَتْ لِي يَا أَنَسُ انْظُرْ هَذَا الْغُلَامَ فَلَا يُصِيبَنَّ شَيْئًا حَتَّی تَغْدُوَ بِهِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَنِّکُهُ فَغَدَوْتُ بِهِ فَإِذَا هُوَ فِي حَائِطٍ وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ حُرَيْثِيَّةٌ وَهُوَ يَسِمُ الظَّهْرَ الَّذِي قَدِمَ عَلَيْهِ فِي الْفَتْحِ
محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، ابن عون، محمد، حضرت انس رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ جب ام سلیم کے بچہ پیدا ہوا تو مجھ سے کہا کہ اے انس! اس بچے کی نگرانی کرو، اسے کھانے کی کوئی چیز نہ ملے، یہاں تک کہ اس کو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں لے جاؤ تاکہ آپ اس کی تحنیک فرمادیں، میں اس لڑکے کو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گیا تو دیکھا کہ آپ باغ میں تھے، حریثیہ کملی پہنے ہوئے تھے اور اس سواری کی پیٹھ پر نشان لگارہے تھے جس پر آپ فتح (مکہ) میں مکہ تشریف لے گئے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment