صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
پہلے بائیں پا ؤں سے جوتی اتارے
حدیث نمبر
5452
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُکُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيَمِينِ وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ لِيَکُنْ الْيُمْنَی أَوَّلَهُمَا تُنْعَلُ وَآخِرَهُمَا تُنْزَعُ
عبد ﷲ بن مسلمہ، مالک، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص جوتی پہنے تو پہلے دائیں پاؤں میں پہنے اور جب اتارے تو پہلے بائیں پاؤں سے اتارے تا کہ دایاں پاؤں پہننے میں اول ہو اور اتارنے میں آخرہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment