کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اجازت لینے کا بیان
باب
تخت کا بیان۔
حدیث نمبر
5859
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَسْطَ السَّرِيرِ وَأَنَا مُضْطَجِعَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ تَکُونُ لِي الْحَاجَةُ فَأَکْرَهُ أَنْ أَقُومَ فَأَسْتَقْبِلَهُ فَأَنْسَلُّ انْسِلَالًا
قتیبہ، جریر، اعمش، ابوالضحیٰ، مسروق، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تخت کے بیچ میں کھڑے ہوکر نماز پڑھتے اور میں آپ کے اور قبلہ کے درمیان میں لیٹی ہوئی ہوئی اگر مجھے کوئی ضرورت ہوتی تو میں ناپسند کرتی کہ اٹھوں، چناچہ آپ کی طرف رخ کرکے آہستہ سے (لیٹے لیٹے) سرک جاتی تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment