Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:963,TotalNo:5614


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
ہر امر میں نرمی برتنے کا بیان
حدیث نمبر
5614
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ دَخَلَ رَهْطٌ مِنْ الْيَهُودِ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا السَّامُ عَلَيْکُمْ قَالَتْ عَائِشَةُ فَفَهِمْتُهَا فَقُلْتُ وَعَلَيْکُمْ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْلًا يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ کُلِّهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ قُلْتُ وَعَلَيْکُمْ
عبدالعزیز بن عبد ﷲ ، ابراہیم بن سعد، صالح، ابن شہاب، عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ یہود کی ایک جماعت نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس گئی، ان لوگوں نے کہا السَّامُ عَلَيْکُمْ ، حضرت عائشہ کا بیان ہے کہ میں نے اس کو سمجھ لیا تو میں نے کہا وَعَلَيْکُمْ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ  (تم ہی پر ہلاکت اور لعنت ہو) رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ ان کو چھوڑو بھی ﷲ ہر کام میں نرمی کو پسند کرتا ہے، میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! کیا آپ نے سنا نہیں جو ان لوگوں نے کہا، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے بھی تو وعلیکم کہہ دیا تھا (کہ تم ہی پر ہو) -



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment