کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
غصے سے پرہیز کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5699
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ قَالَ اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ عِنْدَهُ جُلُوسٌ وَأَحَدُهُمَا يَسُبُّ صَاحِبَهُ مُغْضَبًا قَدْ احْمَرَّ وَجْهُهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْلَمُ کَلِمَةً لَوْ قَالَهَا لَذَهَبَ عَنْهُ مَا يَجِدُ لَوْ قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ فَقَالُوا لِلرَّجُلِ أَلَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي لَسْتُ بِمَجْنُونٍ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش، عدی بن ثابت، سلیمان بن صرد کہتے ہیں کہ دو آدمیوں نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے نزدیک گالی گلوچ کیا ہم بھی وہاں پر بیٹھے ہوئے تھے، اس وقت ان میں سے ایک دوسرے کو غصہ کی حالت میں گالی دے رہا تھا اور چہرہ سرخ ہوگیا تھا، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا میں ایسے کلمات جانتا ہوں کہ اگر یہ ان کو ادا کرتا تو اس کی یہ غصہ کی حالت جاتی رہتی وہ ( أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ) کہہ لیا، لوگوں نے آدمی سے کہا کہ کیا تو سن رہا ہے، جو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم فرما رہے ہیں؟ اس نے کہا میں دیوانہ نہیں ہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment