Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1239,TotalNo:5890


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
طہارت کی حالت میں سونے کا بیان۔
حدیث نمبر
5890
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ مَنْصُورًا عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَکَ فَتَوَضَّأْ وَضُوئَکَ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلَی شِقِّکَ الْأَيْمَنِ وَقُلْ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإِنْ مُتَّ مُتَّ عَلَی الْفِطْرَةِ فَاجْعَلْهُنَّ آخِرَ مَا تَقُولُ فَقُلْتُ أَسْتَذْکِرُهُنَّ وَبِرَسُولِکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ قَالَ لَا وَبِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ
مسدد، معتمر، منصور سعد بن عبیدہ، براء بن عازب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ نے فرمایا کہ جب تو خوابگاہ میں جانے کا ارادہ کرے- تو وضو کر جس طرح نماز کیلئے وضو کیلئے وضوکرتا ہے پھر اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جا، اور کہہ کہ اے میرے ﷲ میں نے اپنے آپ کو تیرے حوالہ کردیا، اور میں نے اپنے معاملات تیرے سپرد کردیئے اور تجھ کو اپنا پشت پناہ بنایا، تیرے عذاب سے ڈرتا ہوں اور تیری رحمت کا امیدوار ہوں، اور تجھ سے پناہ کی اور نجات کی جگہ تیرے سوا کوئی نہیں میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی اور تیرے نبی پر ایمان لایا، جو تو نے بھیجا، اگر یہ پڑھ کر تو سوجائے اور تو مرجائے تو فطرت (یعنی اسلام) پر مرے گا، ان کلمات کو سب باتوں سے آخر میں پڑھ (یعنی اس کے بعد کوئی بات نہ کر اور سو جا) میں نے عرض کیا کہ کیا وَبِرَسُولِکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ
 کہوں آپ نے فرمایا نہیں بِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ کہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment