Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1246,TotalNo:5897


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
سونے کے وقت تکبیر اور تسبیح پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5897
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ فَاطِمَةَ عَلَيْهِمَا السَّلَام شَکَتْ مَا تَلْقَی فِي يَدِهَا مِنْ الرَّحَی فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ خَادِمًا فَلَمْ تَجِدْهُ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِعَائِشَةَ فَلَمَّا جَائَ أَخْبَرَتْهُ قَالَ فَجَائَنَا وَقَدْ أَخَذْنَا مَضَاجِعَنَا فَذَهَبْتُ أَقُومُ فَقَالَ مَکَانَکِ فَجَلَسَ بَيْنَنَا حَتَّی وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمَيْهِ عَلَی صَدْرِي فَقَالَ أَلَا أَدُلُّکُمَا عَلَی مَا هُوَ خَيْرٌ لَکُمَا مِنْ خَادِمٍ إِذَا أَوَيْتُمَا إِلَی فِرَاشِکُمَا أَوْ أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَکُمَا فَکَبِّرَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَسَبِّحَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَاحْمَدَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ فَهَذَا خَيْرٌ لَکُمَا مِنْ خَادِمٍ وَعَنْ شُعْبَةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ التَّسْبِيحُ أَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ
سلیمان بن حرب، شعبہ، حکم، ابن ابی لیلیٰ، حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ حضرت فاطمہ رضی ﷲ عہنا نے ان چھالوں کی جو ان کے ہاتھ میں چکی چلانے کی وجہ سے پڑگئے تھے (نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی، اور ایک خادم مانگنے آئیں، لیکن ان کو آپ نہیں ملے، تو عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے یہ حال بیان کیا، جب آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، تو انہون نے عرض کیا، حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائے اس وقت ہم اپنے بستر پر جا چکے تھے، میں اٹھنے لگا تو ، آپ نے فرمایا کہ اپنی جگہ پر ہو، پھر ہمارے درمیان بیٹھ گئے، یہاں تک کہ میں نے آپ کے قدموں کی ٹھنڈک اپنے سینے پر محسوس کی، پھر آپ نے فرمایا، کیا میں تم دونوں وہ چیز نہ بتا دوں جو تم دونوں کے خادم سے بہتر ہے جب تم دونوں اپنے بستر پر جاؤ، تو ﷲ اکبر اور سبحان ﷲ اور الحمد ﷲ کہو، تو یہ تمارے لئے خادم سے بہتر ہے، اور شعبہ سے بواسطہ خالد، ابن سیرین منقول ہے کہ سبحان ﷲ چونتیس بار کہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment