کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
جو شخص اپنے بھائی کو بغیر تاویل کے کا فر کہے تو وہ ویسا ہی ہے۔
حدیث نمبر
5690
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاکِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ غَيْرِ الْإِسْلَامِ کَاذِبًا فَهُوَ کَمَا قَالَ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْئٍ عُذِّبَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَلَعْنُ الْمُؤْمِنِ کَقَتْلِهِ وَمَنْ رَمَی مُؤْمِنًا بِکُفْرٍ فَهُوَ کَقَتْلِهِ
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، قلابہ، ثابت بن ضحاک کہتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اسلام کے سوا کسی دوسرے مذہب کی جھوٹی قسم کھائی، تو وہ ویساہی ہے جیسا اس نے کہا اور جس شخص نے کسی چیز سے خود کشی کی تو جہنم کی آگ میں اس کو اسی چیز سے عذاب دیاجائے گا، اور مومن پر لعنت کرنا اس کے قتل کرنے کی طرح ہے اور جس نے کسی مومن کو کفر کے ساتھ متہم کہا تو وہ اس کے قتل کی طرح ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment