کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
حیاء کا بیان
حدیث نمبر
5702
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رَجُلٍ وَهُوَ يُعَاتِبُ أَخَاهُ فِي الْحَيَائِ يَقُولُ إِنَّکَ لَتَسْتَحْيِي حَتَّی کَأَنَّهُ يَقُولُ قَدْ أَضَرَّ بِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْهُ فَإِنَّ الْحَيَائَ مِنْ الْإِيمَانِ
احمد بن یونس، عبد العزیز بن ابی سلمہ، ابن شہاب، سالم، حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گذرے اور وہ حیا کے متعلق عتاب کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ تو اس قدر حیا کرتا ہے، تجھے اس سے نقصان پہنچے گا، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو چھوڑ دو (ایسا نہ کہو) اس لئے کہ حیا ایمان کا جزو ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment