Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1312,TotalNo:5963


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
دولہا کو دعا دینے کا بیان
حدیث نمبر
5963
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ هَلَکَ أَبِي وَتَرَکَ سَبْعَ أَوْ تِسْعَ بَنَاتٍ فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ بِکْرًا أَمْ ثَيِّبًا قُلْتُ ثَيِّبًا قَالَ هَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُکَ أَوْ تُضَاحِکُهَا وَتُضَاحِکُکَ قُلْتُ هَلَکَ أَبِي فَتَرَکَ سَبْعَ أَوْ تِسْعَ بَنَاتٍ فَکَرِهْتُ أَنْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ قَالَ فَبَارَکَ اللَّهُ عَلَيْکَ لَمْ يَقُلْ ابْنُ عُيَيْنَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرٍو بَارَکَ اللَّهُ عَلَيْکَ
ابوالنعمان، حماد بن زید،عمرو، حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، کہ میرے والد وفات پا گئے اور سات یا نو بیٹیاں چھوڑیں، میں نے ایک عورت سے نکا ح کیا، تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تو نے نکاح کیا ہے؟ میں نے عرض کیا جی ہاں، آپ نے فرمایا کنواری ہے یا بیوہ میں نے کہا بیوہ ہے، آپ نے فرمایا کہ کنواری سے نکاح نہ کیا کہ تو اس سے کھیلتا، اور وہ تجھ سے کھیلتی، یا فرمایا تو اس کو ہنسا تا اور وہ تجھ کو ہنساتی، میں نے عرض کیا کہ میرے والد مرگئے، اور انہوں نے سات یا نو بیٹیاں چھوڑیں، اس لئے میں نے ناپسند کیا کہ ان کے پاس ان ہی جیسی لڑکی لاؤں، چناچہ میں نے ایسی عورت سے نکاح کیا جوان کی نگرانی کرے تو آپ نے فرمایا کہ ﷲ تجھے برکت عطا فرمائے، ابن عیینہ اور محمد بن مسلم نے عمرو سے بارک ﷲ علیک کے الفاظ نقل نہیں کئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment