کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
ہر نیکی صدقہ ہے
حدیث نمبر
5612
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ فَيَعْمَلُ بِيَدَيْهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَوْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ فَيُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ فَيَأْمُرُ بِالْخَيْرِ أَوْ قَالَ بِالْمَعْرُوفِ قَالَ فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ فَيُمْسِکُ عَنْ الشَّرِّ فَإِنَّهُ لَهُ صَدَقَةٌ
آدم، شعبہ، سعید بن ابی بردہ بن ابی موسی اشعری اپنے والدسے وہ ان کے داد (ابوموسی اشعری) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر مسلمان کے لئے صدقہ لازم ہے، لوگوں نے پوچھا اگر اس کے پاس کچھ نہ ہو؟ آپ نے فرمایا کہ اپنے ہاتھ سے کام کرے اس سے اپنی ذات کو نفع پہنچائے اور صدقہ کرے، لوگوں نے پوچھا اگر اس کی صلاحیت نہ رکھتا ہو یا یہ کہا کہ ایسا نہ کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کسی ضرورت مند مظلوم کی مدد کرے، لوگوں نے پوچھا اگر یہ نہ کیا، تو آپ نے فرمایا کہ اچھی باتوں کا حکم دیا (خیر یا معروف کا لفظ فرمایا) کسی نے پوچھا اگر یہ بھی نہ کیا تو آپ نے فرمایا کہ برائی سے رکا رہے کہ یہی صدقہ اس کا صدقہ ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment