Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1210,TotalNo:5861


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اجازت لینے کا بیان
باب
کسی کو تکیہ دئیے جانے کا بیان۔
حدیث نمبر
5861
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ قَدِمَ الشَّأْمَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ ذَهَبَ عَلْقَمَةُ إِلَی الشَّأْمِ فَأَتَی الْمَسْجِدَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ فَقَالَ اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي جَلِيسًا فَقَعَدَ إِلَی أَبِي الدَّرْدَائِ فَقَالَ مِمَّنْ أَنْتَ قَالَ مِنْ أَهْلِ الْکُوفَةِ قَالَ أَلَيْسَ فِيکُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي کَانَ لَا يَعْلَمُهُ غَيْرُهُ يَعْنِي حُذَيْفَةَ أَلَيْسَ فِيکُمْ أَوْ کَانَ فِيکُمْ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ عَلَی لِسَانِ رَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الشَّيْطَانِ يَعْنِي عَمَّارًا أَوَلَيْسَ فِيکُمْ صَاحِبُ السِّوَاکِ وَالْوِسَادِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ کَيْفَ کَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقْرَأُ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی قَالَ وَالذَّکَرِ وَالْأُنْثَی فَقَالَ مَا زَالَ هَؤُلَائِ حَتَّی کَادُوا يُشَکِّکُونِي وَقَدْ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
یحییٰ بن جعفر، یزید، شعبہ، مغیر، ابراہیم، علقمہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ شام پہنچے (دوسری سند) ابوالولید، شعبہ، مغیرہ، ابراہیم سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ علقمہ شام پہنچے تو ایک مسجد میں آئے اور دو رکعت نماز پڑھی اور دعا کی کہ یا ﷲ ہمیں کوئی ہمنشین عطا کر، پھر ابوالدرداء کے پاس بیٹھ گئے اور پوچھا کہ تم کہاں کے رہنے والے ہو؟ انہوں نے کہا کہ کوفہ کا رہنے والا ہوں، علقمہ نے کہا، کیا تم میں وہ شخص نہیں ہے جو اس راز کا جاننے والا ہے کہ اس کے سوا کوئی نہیں جانتا؟ یعنی حذیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ! کیا تم میں وہ شخص نہیں ہے، یا یہ کہا کہ کیا تم میں وہ شخص نہیں تھا، جس کو ﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی زبان پر شیطان سے پناہ دیدی ہے یعنی عمار رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور کیا تم میں تکیہ اور مسواک والے یعنی ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نہیں ہیں؟ عَبْدُ اللَّهِ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی  کس طرح پڑھتے تھے؟ کیا وَالذَّکَرِ وَالْأُنْثَی پڑھتے تھے ابوالدرداء رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ لوگ مجھے شک میں ڈالتے تھے حالانکہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح سنا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment