کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
بخل سے پناہ مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5948
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَانَ يَأْمُرُ بِهَؤُلَائِ الْخَمْسِ وَيُحَدِّثُهُنَّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ أُرَدَّ إِلَی أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ
محمد بن مثنی،غندر،شعبہ،عبدالملک بن عمیر،مصعب بن سعد،سعد بن ابی وقاص کہتے ہیں، کہ سعد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ان پانچ (چیزوں سے پناہ ما نگنے) کا حکم دیتے تھے، اور ان کو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے تھے (وہ یہ ہیں) اے ﷲ میں تیری پناہ ما نگتا ہوں بخل سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں، اس بات سے کہ میں ارذل عمر کی طرف لوٹا دیا جاؤں اور تیری پناہ مانگتا ہوں، دنیا کے فتنے سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں عذاب قبر سے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment