کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
مشر کین پر بدعا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5971
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ الْيَهُودُ يُسَلِّمُونَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُونَ السَّامُ عَلَيْکَ فَفَطِنَتْ عَائِشَةُ إِلَی قَوْلِهِمْ فَقَالَتْ عَلَيْکُمْ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْلًا يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ کُلِّهِ فَقَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا يَقُولُونَ قَالَ أَوَلَمْ تَسْمَعِي أَنِّي أَرُدُّ ذَلِکِ عَلَيْهِمْ فَأَقُولُ وَعَلَيْکُمْ
عبداللہ بن محمد،ہشام،معمر،زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتے ہیں، کہ یہود نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کرتے تو کہتے السام علیک حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے ان کی یہ بات سمجھ لی، تو انہوں نے کہا کہ تم ہی پر ہلاکت اور لعنت ہو، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا! چھوڑو بھی، ﷲ تعالیٰ تمام امور میں نرمی کو پسند کرتا ہے، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا، اے ﷲ کے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ نے نہیں سنا، جو ان لوگوں نے کہا ہے آپ نے فرمایا کیا تم نے نہیں سنا، جو میں نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے، میں نے کہا ہے وعلیکم یعنی تم ہی پر ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment