کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
فساد پھیلانے والوں اور اہل شرک کی غیبت جائز ہے۔
حدیث نمبر
5643
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ سَمِعْتُ ابْنَ الْمُنْکَدِرِ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ قَالَتْ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ائْذَنُوا لَهُ بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ أَوْ ابْنُ الْعَشِيرَةِ فَلَمَّا دَخَلَ أَلَانَ لَهُ الْکَلَامَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ الَّذِي قُلْتَ ثُمَّ أَلَنْتَ لَهُ الْکَلَامَ قَالَ أَيْ عَائِشَةُ إِنَّ شَرَّ النَّاسِ مَنْ تَرَکَهُ النَّاسُ أَوْ وَدَعَهُ النَّاسُ اتِّقَائَ فُحْشِهِ
صدقہ بن فضل، ابن عیینہ، ابن منکدر، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ ایک آدمی نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت چاہی، آپ نے فرمایا اس کو اجازت دے دو، وہ قبیلہ کا برا بھائی ہے یایہ فرمایا کہ قبیلہ کا برا بیٹاہے، جب وہ اندرآیا تو اس سے نرمی سے گفتگوکی، میں نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! آپ نے اس کے متعلق یہ فرمایا پھر اس سے نرمی کے ساتھ گفتگو کی، آپ نے فرمایا اے عائشہ سب سے برا آدمی وہ ہے کہ لوگ اس کی فحش گوئی بچنے کے لئے اس کو چھوڑدیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment