کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
دعامیں ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
حدیث نمبر
5920
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَسْقِيَنَا فَتَغَيَّمَتْ السَّمَائُ وَمُطِرْنَا حَتَّی مَا کَادَ الرَّجُلُ يَصِلُ إِلَی مَنْزِلِهِ فَلَمْ تَزَلْ تُمْطَرُ إِلَی الْجُمُعَةِ الْمُقْبِلَةِ فَقَامَ ذَلِکَ الرَّجُلُ أَوْ غَيْرُهُ فَقَالَ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَصْرِفَهُ عَنَّا فَقَدْ غَرِقْنَا فَقَالَ اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا فَجَعَلَ السَّحَابُ يَتَقَطَّعُ حَوْلَ الْمَدِينَةِ وَلَا يُمْطِرُ أَهْلَ الْمَدِينَةِ
محمد بن یعقوب ابوعوانہ، قتادہ انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا، کہ ایک بار نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا، کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم، ﷲ سے دعا کیجئے کہ ہم لوگوں پر بارش ہو، آسمان ابر آلود ہوگیا، اور بارش ہونے لگی یہاں تک کہ لوگ اپنے گھروں کو نہیں پہنچ سکتے تھے، دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی، تو وہی شخص یا کوئی دوسرا شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ ﷲ سے دعا کیجئے کہ بارش کو ہم سے پھیر دے، ہم لوگ تو ڈوب گئے، آپ نے فرمایا، یا ﷲ ہمارے اردگرد برسا ہم پر نہ برسا، چناچہ بد لی مدینہ کے اردگرد منتشر ہونے لگی (اور وہیں بارش ہوئی رہی لیکن) مدینہ میں بارش نہیں ہورہی تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment