کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
بچوں کیلئے برکت کی دعا کرنے اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5931
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُقَيْلٍ أَنَّهُ کَانَ يَخْرُجُ بِهِ جَدُّهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هِشَامٍ مِنْ السُّوقِ أَوْ إِلَی السُّوقِ فَيَشْتَرِي الطَّعَامَ فَيَلْقَاهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ وَابْنُ عُمَرَ فَيَقُولَانِ أَشْرِکْنَا فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ دَعَا لَکَ بِالْبَرَکَةِ فَيُشْرِکُهُمْ فَرُبَّمَا أَصَابَ الرَّاحِلَةَ کَمَا هِيَ فَيَبْعَثُ بِهَا إِلَی الْمَنْزِلِ
عبد ﷲ بن یوسف، ابن وہب، سعید بن ابی ایوب، ابوعقیل سے روایت کرتے ہیں، کہ مجھ کو میرے دادا عبد ﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن ہشام بازار کی طرف لے جاتے اور وہاں سے غلہ خریدتے، ان سے ابن زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ملتے، تو کہتے کہ ہم کو بھی شریک کرلو، اس لئے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے تمہارے لئے برکت کی دعا کی ہے (یہ ان کو شریک کر لیتے) اکثر ایسا ہوتا کہ سوار پر لدا ہوا غلہ گھر پر جوں کا تو ں سالم آتا
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment