کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
جب سونے لگے تو کیا کہے۔
حدیث نمبر
5891
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَوَی إِلَی فِرَاشِهِ قَالَ بِاسْمِکَ أَمُوتُ وَأَحْيَا وَإِذَا قَامَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ
قبیصہ، سفیان، عبدالمالک، ربعی بن حراش، حذیقہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا، کہ جب آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنے بستر پر جاتے، تو فرماتے بِاسْمِکَ أَمُوتُ وَأَحْيَا (یعنی تیرے ہی نام پر سوتا اور جاگتا ہوں) اور جب اٹھتے تو فرماتے الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ (ﷲ کا شکر ہے جس نے ہمیں مرنے کے بعد زندہ کیا، اور اسی کی طرف دوبارہ جانا ہے) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment