Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1309,TotalNo:5960


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
بلند جگہ پر چڑھتے وقت دعا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5960
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَکُنَّا إِذَا عَلَوْنَا کَبَّرْنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّهَا النَّاسُ ارْبَعُوا عَلَی أَنْفُسِکُمْ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا وَلَکِنْ تَدْعُونَ سَمِيعًا بَصِيرًا ثُمَّ أَتَی عَلَيَّ وَأَنَا أَقُولُ فِي نَفْسِي لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ قُلْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ فَإِنَّهَا کَنْزٌ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّةِ أَوْ قَالَ أَلَا أَدُلُّکَ عَلَی کَلِمَةٍ هِيَ کَنْزٌ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّةِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ایوب، ابوعثمان، حضرت ابوموسیٰ کہتے ہیں، کہ ہم لوگ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھے، جب ہم لوگ بلندی پر چڑھتے تو تکبیر کہتے، آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے لوگو اپنے اوپر نرمی کرو، اس لئے کہ تم کسی بہرے اور غائب کو نہیں پکارتے بلکہ تم اس کو پکا تے ہو، جو سننے والا اور دیکھنے والاہے، پھر مینرے پاس تشریف لائے میں اپنے دل میں  لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ  کہہ رہا تھا تو آپ نے فرمایا اے عبد ﷲ بن قیس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ  لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ  کہہ اس لئے کہ وہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے یا (راوی کو شک ہے کہ) آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایسا کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے وہ  لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ  ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment