کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
تکلیف کے وقت دعا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5923
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو عِنْدَ الْکَرْبِ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادہ، ابوالعالیہ، حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تکلیف کے وقت یہ دعا کرتے تھے، ﴿لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ﴾ الخ یعنی ﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بہت بڑا حوصلے والا ہے، ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے (اور) عرش عظیم کا رب ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment