کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
نماز میں دعا پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5907
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا نَقُولُ فِي الصَّلَاةِ السَّلَامُ عَلَی اللَّهِ السَّلَامُ عَلَی فُلَانٍ فَقَالَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلَامُ فَإِذَا قَعَدَ أَحَدُکُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَقُلْ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ إِلَی قَوْلِهِ الصَّالِحِينَ فَإِذَا قَالَهَا أَصَابَ کُلَّ عَبْدٍ لِلَّهِ فِي السَّمَائِ وَالْأَرْضِ صَالِحٍ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ثُمَّ يَتَخَيَّرُ مِنْ الثَّنَائِ مَا شَائَ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابووائل، عبد ﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا، کہ ہم لوگ نماز میں پڑھا کرتے تھے، السَّلَامُ عَلَی اللَّهِ السَّلَامُ عَلَی فُلَانٍ ، تو ہم سے ایک دن نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، کہ ﷲ تعالیٰ تو خود سلام ہے اس لئے جب تم میں سے کوئی شخص نماز میں بیٹھے، تو التحیات ﷲ صالحین تک پڑے، جب وہ یہ کہے گا، تو آسمان اور زمین کے ہر اس بندے کو پہنچ جائے گا، گو صالح ہوگا (پھر کہے) ﴿أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ﴾ پھر جو دعا چاہے پڑھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment