کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تقدیر کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ اللہ کا حکم ایک قدر معین کے ساتھ ہے۔
حدیث نمبر
6163
حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَائَهُ رَسُولُ إِحْدَی بَنَاتِهِ وَعِنْدَهُ سَعْدٌ وَأُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ وَمُعَاذٌ أَنَّ ابْنَهَا يَجُودُ بِنَفْسِهِ فَبَعَثَ إِلَيْهَا لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلِلَّهِ مَا أَعْطَی کُلٌّ بِأَجَلٍ فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ
مالک بن اسمعیل، اسرائیل، عاصم، ابوعثمان، اسامہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور آپ کے پاس سعد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ابنی بن کعب اور معاذ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی موجود تھے کہ آپ کی ایک صاحبزادی کا بھیجا ہوا ایک شخص حاضرہوا اور عرض کیا کہ ان کا ایک بچہ نزع کی حالت میں ہے- آپ نے کہلا بھیجا کہ ﷲ کی ہی چیز ہے جواس نے لے لی، اور ﷲ ہی کی وہ ہر چیز ہے جو اس نے دی، ہر شخص کی ایک مدت مقرر ہے، لہذا اسے چاہیے کہ صبرکرے اور اسے ثواب سمجھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment