Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1830,TotalNo:6481


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جبر کرنے کا بیان
باب
اکراہ سے کرہ اور کرہ کے ایک معنی ہیں
حدیث نمبر
6481
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ سُلَيْمَانُ بْنُ فَيْرُوزٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الشَّيْبَانِيُّ وَحَدَّثَنِي عَطَائٌ أَبُو الحَسَنِ السُّوَائِيُّ وَلَا أَظُنُّهُ إِلَّا ذَکَرَهُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ کَرْهًا الْآيَةَ قَالَ کَانُوا إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ کَانَ أَوْلِيَاؤُهُ أَحَقَّ بِامْرَأَتِهِ إِنْ شَائَ بَعْضُهُمْ تَزَوَّجَهَا وَإِنْ شَائُوا زَوَّجَهَا وَإِنْ شَائُوا لَمْ يُزَوِّجْهَا فَهُمْ أَحَقُّ بِهَا مِنْ أَهْلِهَا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي ذَلِکَ
حسین بن منصور، اسباط بن محمد، شیبانی، سلیمان بن فیروز عکرمہ، حضرت ابن عباس، اور شیبانی نے کہا کہ مجھ سے عطاء ابوالحسن سوائی نے بیان کیا کہ میرا گمان ہے کہ انہوں نے صرف حضرت عباس سے روایت کی ہے، انہوں نے آیت، ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ کَرْهًا ﴾، الخ- کی تفسیر بیان کی کہ پہلے دستور تھا کہ جب کوئی شخص مرجاتا تو اس کے ولی اس کی بیوی کے زیادہ مستحق ہو جاتے، اگر چاہتے تو اس کی شادی کردیتے اگر چاہتے تو اس کی شادی نہ کرتے، شوہر کے ولی اس عورت کے ولی سے زیادہ مستحق ہوتے، چناچہ یہ آیت اسی کے متعلق نازل ہوئی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment