کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
اگر لونڈی زناء کرے تو اس کو ملامت نہ کیاجائےاورنہ اسکو جلاوطن کیاجائے۔
حدیث نمبر
6381
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا زَنَتْ الْأَمَةُ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا وَلَا يُثَرِّبْ ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلَا يُثَرِّبْ ثُمَّ إِنْ زَنَتْ الثَّالِثَةَ فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ تَابَعَهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبد ﷲ بن یوسف، لیث، سعید مقبری، اپنے والد سے وہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ان کو کہتے ہوئے سنا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا ظاہر ہوجائے تو اسے درے لگائے اور ملامت نہ کرے، پھر اگر تیسری بار زنا کرے تو اس کو بیچ دے اگرچہ بالوں کی ایک رسی کے عوض ہو، اسمعیل بن امیہ نے بواسطہ سعید، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس کی متابعت میں روایت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment