کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تقدیر کا بیان
باب
جس کواللہ دے اس کا کوئی روکنے والا نہیں۔
حدیث نمبر
6176
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَی الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ کَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَی الْمُغِيرَةِ اکْتُبْ إِلَيَّ مَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خَلْفَ الصَّلَاةِ فَأَمْلَی عَلَيَّ الْمُغِيرَةُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خَلْفَ الصَّلَاةِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَبْدَةُ أَنَّ وَرَّادًا أَخْبَرَهُ بِهَذَا ثُمَّ وَفَدْتُ بَعْدُ إِلَی مُعَاوِيَةَ فَسَمِعْتُهُ يَأْمُرُ النَّاسَ بِذَلِکَ الْقَوْلِ
محمد بن سنان، فلیح، عبدہ بن ابی لبابہ، وراد مغیرہ بن شعبہ کے آزاد کردہ غلام سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ امیرمعاویہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے مغیرہ کولکھ بھیجا کہ مجھے لکھ بھیجو جوتم نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے بعد پڑھتے ہوئے سنا ہے چناچہ مغیرہ نے مجھے لکھوایا، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے بعد پڑھتے ہوئے سنا (لا الہ الا ﷲ) ، یعنی ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ﷲ جسے دے اس کا کوئی روکنے والا نہیں اور کوشش کرنے والے کو کوشش نفع نہیں پہنچائے گی ابن جریج کا بیان ہے کہ مجھ سے عبدہ نے بیان کیا کہ مجھ سے یہوراد نے بیان کیا، پھراس کے بعد میں معاویہ کے پاس گیا تو میں نے اس کودعا پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے سنا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment