Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1546,TotalNo:6197


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قسموں اور نذروں کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کس طرح کی تھی؟'الخ
حدیث نمبر
6197
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الْمَعْرُورِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ انْتَهَيْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ فِي ظِلِّ الْکَعْبَةِ يَقُولُ هُمْ الْأَخْسَرُونَ وَرَبِّ الْکَعْبَةِ هُمْ الْأَخْسَرُونَ وَرَبِّ الْکَعْبَةِ قُلْتُ مَا شَأْنِي أَيُرَی فِيَّ شَيْئٌ مَا شَأْنِي فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ فَمَا اسْتَطَعْتُ أَنْ أَسْکُتَ وَتَغَشَّانِي مَا شَائَ اللَّهُ فَقُلْتُ مَنْ هُمْ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْأَکْثَرُونَ أَمْوَالًا إِلَّا مَنْ قَالَ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا
عمر بن حفص، حفص، اعمش، معرور، ابوذر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں آپ کی خدمت میں پہنچا، اس وقت آپ کعبہ کے سایہ میں فرمارہے تھے کہ وہ لوگ گھاٹے میں ہیں قسم ہے کعبہ کی وہ لوگ گھاٹے میں ہیں، میں نے عرض کیا کہ میری کیا حالت ہے؟ کیا مجھ سے کوئی بات نظرآئی ہے؟ کیا بات ہے؟ چناچہ میں آپ کے پاس بیٹھ گیا اور آپ یہ فرماتے جاتے تھے، میں خاموش نہ کرسکا اور جب تک ﷲ نے چاہا مجھ پرغم کی کیفیت طاری رہی، میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں وہ کون لوگ ہیں، آپ نے فرمایا کہ وہ لوگ جوزیادہ مال والے ہیں مگر وہ جو اس طرح اور اس طرح (خرچ کرتے ہیں)



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment