کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو غلام یا بچہ عاریتا طلب کرے
حدیث نمبر
6446
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ أَخَذَ أَبُو طَلْحَةَ بِيَدِي فَانْطَلَقَ بِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَنَسًا غُلَامٌ کَيِّسٌ فَلْيَخْدُمْکَ قَالَ فَخَدَمْتُهُ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ فَوَاللَّهِ مَا قَالَ لِي لِشَيْئٍ صَنَعْتُهُ لِمَ صَنَعْتَ هَذَا هَکَذَا وَلَا لِشَيْئٍ لَمْ أَصْنَعْهُ لِمَ لَمْ تَصْنَعْ هَذَا هَکَذَا
عمر بن زرارہ، اسمعیل بن ابراہیم، عبدالعزیز، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے، ابوطلحہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے گئے اور کہا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم انس ایک ہوشیار لڑکا ہے یہ آپ کی خدمت کرے گا، انس کا بیان ہے کہ میں نے سفروحضر میں آپ کی خدمت کی لیکن خدا کی قسم جب بھی میں نے کوئی کام کیا آپ نے نہیں فرمایا کہ کیوں تو نے یہ کام اس طرح کیا اور جب میں نے کوئی کام نہیں کیا تو آپ نے نہیں فرمایا کہ یہ کام کیوں نہیں کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment