کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تقدیر کا بیان
باب
تقدیر کا بیان۔
حدیث نمبر
6157
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَکَّلَ اللَّهُ بِالرَّحِمِ مَلَکًا فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ نُطْفَةٌ أَيْ رَبِّ عَلَقَةٌ أَيْ رَبِّ مُضْغَةٌ فَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَقْضِيَ خَلْقَهَا قَالَ أَيْ رَبِّ أَذَکَرٌ أَمْ أُنْثَی أَشَقِيٌّ أَمْ سَعِيدٌ فَمَا الرِّزْقُ فَمَا الْأَجَلُ فَيُکْتَبُ کَذَلِکَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ
سلیمان بن حرب، حماد، عبید ﷲ بن ابی بکر بن انس، انس بن مالک آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ تعالی رحم پر ایک فرشتہ مقرر فرما دیتا ہے وہ عرض کرتا ہے یارب نطفہ ﴿قرار دیا گیا﴾ ہے یارب علقہ ﴿بستہ خون ہوگیا﴾ یارب مضغہ ﴿خون کا لوتھڑا ہوگیا﴾ جب ﷲ تعالی ان کی خلقت پوری کرنا چاہتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے یا رب مرد ہوگا یا عورت، بدبخت ہوگا یا نیک بخت، چناچہ جس قدر رزق اور زندگی ہوگی وہ اسی وقت لکھ دی جاتی ہے جب وہ اپنی ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment