کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حیلوں کا بیان
باب
زکوۃ میں حیلہ کا بیان
حدیث نمبر
6487
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ کَتَبَ لَهُ فَرِيضَةَ الصَّدَقَةِ الَّتِي فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْيَةَ الصَّدَقَةِ
محمد بن عبد ﷲ انصاری، عبد ﷲ انصاری، ثمامہ بن عبد ﷲ بن انس، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ان کو زکوۃ مفروضہ کے متعلق لکھا جورسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مقرر فرمائی تھیں، (من جملہ ان کے یہ بھی تھا) صدقہ کے خوف سے متفرق چیزوں کو یکجا نہ کیاجائے اور نہ یکجا چیزوں کو متفرق کیاجائے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment