Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1687,TotalNo:6338


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حدود اور حدود سے بچنے کا بیان
باب
جب مقدمہ سلطان کے سامنے پیش ہوجائے توحد میں سفارش کرنےکا بیان
حدیث نمبر
6338
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّتْهُمْ الْمَرْأَةُ الْمَخْزُومِيَّةُ الَّتِي سَرَقَتْ فَقَالُوا مَنْ يُکَلِّمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ حِبُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَلَّمَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَتَشْفَعُ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ ثُمَّ قَامَ فَخَطَبَ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا ضَلَّ مَنْ قَبْلَکُمْ أَنَّهُمْ کَانُوا إِذَا سَرَقَ الشَّرِيفُ تَرَکُوهُ وَإِذَا سَرَقَ الضَّعِيفُ فِيهِمْ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ وَايْمُ اللَّهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرَقَتْ لَقَطَعَ مُحَمَّدٌ يَدَهَا
سعید بن سلیمان، لیث، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ قریش کو ایک مخزومی عورت کا بہت خیال تھا جس نے چوری کی تھی، لوگوں نے کہا کہ کون رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے گفتگو کرے گا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے محبوب حضرت اسامہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے سوا کون جرات کرسکتا تھا چناچہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے گفتگو کی، آپ نے فرمایا کہ تم ﷲ کی حدود میں سفارش کرتے ہو، پھر آپ کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا اور فرمایا کہ اے لوگو، تم سے پہلے کئی قومیں ہلاک ہوئیں، جب کوئی شریف چوری کرتا تو وہ لوگ اسے چھوڑ دیتے تھے اور جب کوئی کمزور چوری کرتا تو وہ لوگ اس پرحد جاری کرتے اور قسم ہے خدا کی اگر فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا بنت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بھی چوری کرتی تو محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس کے ہاتھ بھی کاٹ ڈالتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment