کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مرتدوں اور دشمنوں سے توبہ کرانا اور ان سے جنگ کرنا اور اس آدمی کا گناہ جس نے اﷲ کے ساتھ شرک کیا اور دنیا و آخرت میں اس کی سزا کا بیان
باب
تاویل کرنے والوں کے متعلق جوروایتیں منقول ہیں
حدیث نمبر
6471
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ سَمِعْتُ عِتْبَانَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ غَدَا عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَجُلٌ أَيْنَ مَالِکُ بْنُ الدُّخْشُنِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَّا ذَلِکَ مُنَافِقٌ لَا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا تَقُولُوهُ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَبْتَغِي بِذَلِکَ وَجْهَ اللَّهِ قَالَ بَلَی قَالَ فَإِنَّهُ لَا يُوَافَی عَبْدٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ النَّارَ
عبدان، عبد ﷲ ، معمر، زہری، محمود بن ربیع، عتبان بن مالک سے روایت کرتے ہیں ان کوبیان کرتے ہوئے سنا کہ میرے پاس صبح کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو ایک شخص نے کہا کہ مالک بن دخشن کہاں ہے تو ہم میں سے ایک شخص نے کہا کہ وہ منافق ہے، ﷲ اور اس کے رسول سے محبت نہیں کرتا، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ وہ ﴿لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ﴾ محض ﷲ کی رضاجوئی کے لئے کہتا ہے، اس نے کہا ہاں، تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ جوشخص بھی اس کلمہ کودل کے خلوص کے ساتھ کہے گا ﷲ قیامت کے دن اس پر آگ کو حرام کر دے گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment