Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1773,TotalNo:6424


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
مردعورت کے درمیان زخموں میں قصاص لینے کا بیان
حدیث نمبر
6424
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَبِي عَائِشَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَدَدْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ فَقَالَ لَا تُلِدُّونِي فَقُلْنَا کَرَاهِيَةُ الْمَرِيضِ لِلدَّوَائِ فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ لَا يَبْقَی أَحَدٌ مِنْکُمْ إِلَّا لُدَّ غَيْرَ الْعَبَّاسِ فَإِنَّهُ لَمْ يَشْهَدْکُمْ
عمر بن علی، یحییٰ، سفیان، موسیٰ بن ابی عائشہ، عبید ﷲ بن عبد ﷲ ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک میں حالت بیماری میں دوا ڈال دی، آپ نے فرمایا کہ مجھے دوا نہ پلاؤ، ہم نے خیال کیا کہ مریض دوا کو ناپسند کرتا ہے، (لہذا آپ نے منع فرمایا) جب ہوش میں آئے تو آپ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص بغیر دوائی پلائے ہوئے بجز عباس کے باقی نہ رہے اس لئے کہ وہ تم میں موجود نہ تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment