کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تقدیر کا بیان
باب
قلم اللہ کے علم پر خشک ہوچکا ہے۔
حدیث نمبر
6158
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرِّشْکُ قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ يُحَدِّثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُعْرَفُ أَهْلُ الْجَنَّةِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَلِمَ يَعْمَلُ الْعَامِلُونَ قَالَ کُلٌّ يَعْمَلُ لِمَا خُلِقَ لَهُ أَوْ لِمَا يُسِّرَ لَهُ
آدم، شعبہ، یزید رشک، مطرف بن عبد ﷲ بن شخیر، عمران بن حسین سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کیا جنت والے دوزخیوں سے پہچان لئے جائیں گے آپ نے فرمایا ہاں اس نے عرض کیا کہ پھرعمل کرنے والے کیوں عمل کریں گے آپ نے فرمایا کہ ہرشخص عمل کرتا ہے جس کے لئے پیدا کیا گیا ہے یا جو چیز اس کے لئے آسان کی گئی ہے۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment