Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1716,TotalNo:6367


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
بلاط میں سنگسار کرنے کا بیان
حدیث نمبر
6367
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ کَرَامَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَهُودِيٍّ وَيَهُودِيَّةٍ قَدْ أَحْدَثَا جَمِيعًا فَقَالَ لَهُمْ مَا تَجِدُونَ فِي کِتَابِکُمْ قَالُوا إِنَّ أَحْبَارَنَا أَحْدَثُوا تَحْمِيمَ الْوَجْهِ وَالتَّجْبِيهَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ ادْعُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِالتَّوْرَاةِ فَأُتِيَ بِهَا فَوَضَعَ أَحَدُهُمْ يَدَهُ عَلَی آيَةِ الرَّجْمِ وَجَعَلَ يَقْرَأُ مَا قَبْلَهَا وَمَا بَعْدَهَا فَقَالَ لَهُ ابْنُ سَلَامٍ ارْفَعْ يَدَکَ فَإِذَا آيَةُ الرَّجْمِ تَحْتَ يَدِهِ فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَرُجِمَا عِنْدَ الْبَلَاطِ فَرَأَيْتُ الْيَهُودِيَّ أَجْنَأَ عَلَيْهَا
محمد بن عثمان، خالد بن مخلد، سلیمان، عبد ﷲ بن دینارابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک یہودی مرد و عورت لائے گئے جنہوں نے زنا کیا تھا، آپ نے ان لوگوں سے فرمایا کہ تم اپنی کتاب میں کیا حکم پاتے ہو انہوں نے کہا ہمارے علماء نے چہرے سیاہ کرنا اور گدھے پرالٹا سوار کرنا بتایا ہے عبد ﷲ بن سلام نے عرض کیا یا رسول ﷲ ان کو تورات لانے کا حکم دیں، چناچہ تو رات لائی گئی ان میں سے ایک نے سنگسارکی آیت پر اپنا ہاتھ رکھ دیا، اور اس سے آگے اور پیچھے پڑھنا شروع کیا، عبد ﷲ بن سلام نے کہا کہ اپنا ہاتھ اٹھاؤ، تو وہیں پراس کے ہاتھ کے نیچے سنگسار کی آیت تھی چناچہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کو سنگسار کرنے کا حکم دیا اور وہ دونوں سنگسار کئے گئے میں نے یہودی مرد کو دیکھا کہ وہ عورت پرجھکا پڑتا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment