کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
کیا امام اقرار کرنے والے سے یہ کہہ سکتا ہے کہ شاید تونے چھوا ہوگا۔
حدیث نمبر
6371
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ يَعْلَی بْنَ حَکِيمٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا أَتَی مَاعِزُ بْنُ مَالِکٍ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ لَعَلَّکَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ نَظَرْتَ قَالَ لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَنِکْتَهَا لَا يَکْنِي قَالَ فَعِنْدَ ذَلِکَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ
عبد ﷲ بن محمد جعفی، وہب بن جریر، جریر، یعلی بن حکیم، عکرمہ، بن عباس سے روایت کرتے ہیں جب ماعز بن مالک نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور زنا کا اقرار کیا تو آپ نے اس سے فرمایا کہ تو نے شاید چھوا ہوگا، شاید تو نے بوسہ لیا ہوگا، یا دیکھا ہے، اس نے کہا نہیں یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تو نے اس سے صحبت کی ہے؟ یعنی بغیر کنایہ کے (صراحۃ) دریافت کیا، روای کا بیان ہے کہ اس کے بعد آپ نے سنگسار کرنے کا حکم دیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment