Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1826,TotalNo:6477


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جبر کرنے کا بیان
باب
مجبور وغیرہ کا اپنے حقوق فروخت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
6477
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ انْطَلِقُوا إِلَی يَهُودَ فَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّی جِئْنَا بَيْتَ الْمِدْرَاسِ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَادَاهُمْ يَا مَعْشَرَ يَهُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ ذَلِکَ أُرِيدُ ثُمَّ قَالَهَا الثَّانِيَةَ فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ ثُمَّ قَالَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ اعْلَمُوا أَنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَکُمْ فَمَنْ وَجَدَ مِنْکُمْ بِمَالِهِ شَيْئًا فَلْيَبِعْهُ وَإِلَّا فَاعْلَمُوا أَنَّمَا الْأَرْضُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ
عبدالعزیز بن عبد ﷲ ، لیث، سعید، مقبری، اپنے والد سے وہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ہم لوگوں کے پاس رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ یہود کی طرف چلو، ہم آپ کے ساتھ چلے، یہاں تک کہ ہم لوگ بیت المدارس میں پہنچے، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور ان کوآواز دی کہ اے جماعت یہود، تم اسلام لاؤ، محفوظ رہو گے، لوگوں نے کہا اے ابوالقاسم آپ نے حکم پہنچادیا، آپ نے فرمایا یہی میرا مقصد تھا، پھردوسری دفعہ بھی آپ نے یہی کلمات فرمائے تو ان لوگوں نے کہا کہ اے ابوالقاسم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم آپ نے پہنچا دیا، پھرتیسری بار آپ نے فرمایا کہ تم جان لو کہ زمین ﷲ کی اور اس کے رسول کی ہے، میں چاہتا ہوں کہ تمہیں جلا و طن کروں، تم میں سے جس شخص کے پاس مال ہو وہ اس کو بیچ دے ورنہ یاد رکھو گے کہ زمین ﷲ اور اس کے رسول کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment