کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
جب کوئی شخض کسی کو پتھر سے یاڈنڈے سے قتل کرے
حدیث نمبر
6415
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ جَدِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ خَرَجَتْ جَارِيَةٌ عَلَيْهَا أَوْضَاحٌ بِالْمَدِينَةِ قَالَ فَرَمَاهَا يَهُودِيٌّ بِحَجَرٍ قَالَ فَجِيئَ بِهَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهَا رَمَقٌ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فُلَانٌ قَتَلَکِ فَرَفَعَتْ رَأْسَهَا فَأَعَادَ عَلَيْهَا قَالَ فُلَانٌ قَتَلَکِ فَرَفَعَتْ رَأْسَهَا فَقَالَ لَهَا فِي الثَّالِثَةِ فُلَانٌ قَتَلَکِ فَخَفَضَتْ رَأْسَهَا فَدَعَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَتَلَهُ بَيْنَ الْحَجَرَيْنِ
محمد بن عبد ﷲ بن ادریس، شعبہ، ہشام، ہشام بن زید بن انس اپنے دادا انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک لڑکی زیور پہنے ہوئے مدینہ سے نکلی، ایک یہودی نے اسے پتھر مارا وہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لائی گئی ابھی کچھ جان اس میں باقی تھی، اس سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تجھے فلاں نے قتل کیا، اس نے اپناسر (انکار میں) ہلا دیا، دوبارہ آپ نے اس سے پوچھا کہ فلاں نے تجھے قتل کیا ہے، اس نے اپنا سر سے اشارہ کیا کہ نہیں، پھر آپنے تیسری بار اس سے پوچھا کہ فلاں نے تجھ کو مارا ہے، تو اس نے اپنا سر نیچے کرلیا، چناچہ اس یہودی کو بلایا گیا اور دو پتھروں کے درمیان رکھ کر اسے قتل کردیا
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment