کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
حوض کا بیان۔
حدیث نمبر
6154
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ أَنَّهُ سَمِعَ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَکَرَ الْحَوْضَ فَقَالَ کَمَا بَيْنَ الْمَدِينَةِ وَصَنْعَائَ وَزَادَ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ حَارِثَةَ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْلَهُ حَوْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَائَ وَالْمَدِينَةِ فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ أَلَمْ تَسْمَعْهُ قَالَ الْأَوَانِي قَالَ لَا قَالَ الْمُسْتَوْرِدُ تُرَی فِيهِ الْآنِيَةُ مِثْلَ الْکَوَاکِبِ
علی بن عبد ﷲ ، حرمی بن عمارہ، شعبہ، معبد بن خالد حارثہ بن وہب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ نے حوض کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جس قدرمدینہ اور صنعاء کے درمیان ہے اور ابن ابی عدی نے شعبہ سے انہوں نے معبد بن خالد سے انہوں نے حارثۃ سے انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کا ارشاد سنا کہ آپ کے حوض کا فاصلہ صنعاء اور مدینہ کے درمیان فاصلہ ہے ان سے دستور نے کہا کہ تم نے وہ نہیں سنا جو ادنی نے کہا ہے؟ کہا نہیں مستورد نے کہا کہ اس میں برتن ستاروں کی طرح نظر آئیں گے۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment