Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1708,TotalNo:6359


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
زنا کرنے والوں کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر
6359
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزْنِي الْعَبْدُ حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَشْرَبُ حِينَ يَشْرَبُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَقْتُلُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ قَالَ عِکْرِمَةُ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ کَيْفَ يُنْزَعُ الْإِيمَانُ مِنْهُ قَالَ هَکَذَا وَشَبَّکَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ ثُمَّ أَخْرَجَهَا فَإِنْ تَابَ عَادَ إِلَيْهِ هَکَذَا وَشَبَّکَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ
محمد بن مثنی، اسحاق بن یوسف، فضیل بن غزوان، عکرمہ، ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی بندہ زنا نہیں کرتا جب کہ وہ زنا کرے اور مومن ہو، اور کوئی چور چوری نہیں کرتا اس حال میں کہ وہ مومن ہو، اور نہیں شراب پیتا جس وقت کہ شراب پیتا ہے اس حال میں کہ وہ مومن ہو، اور کوئی قاتل قتل نہیں کرتا اس حال میں کہ وہ مومن ہو، عکرمہ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ کس طرح اس سے ایمان کھینچ لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح اور اپنی انگلیوں کو انگلیوں کے درمیان ڈال کر پھر ان کو نکالا اور اگر توبہ کرلے، تو اس کی طرح اس کی طرف لوٹ آتا ہے اور اپنی انگلیوں کو انگلیوں میں ڈالا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment