Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1749,TotalNo:6400


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ جس نے کسی مومن کو متعمدا قتل کیا تو اس کا بدلہ جہنم ہے
حدیث نمبر
6400
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الذَّنْبِ أَکْبَرُ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ أَنْ تَدْعُوَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَکَ قَالَ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ ثُمَّ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَکَ خَشْيَةَ أَنْ يَطْعَمَ مَعَکَ قَالَ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ ثُمَّ أَنْ تُزَانِيَ بِحَلِيلَةِ جَارِکَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ تَصْدِيقَهَا وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِکَ يَلْقَ أَثَامًا الْآيَةَ
قتیبہ بن سعید، جریر، اعمش، ابووائل، عمرو بن شرجیل، سے روایت کرتے ہیں عبد ﷲ نے بیان کیا کہ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کون سا گناہ ﷲ کے نزدیک بڑا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ یہ کہ تو ﷲ کا شریک بنائے، حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے اس نے پوچھا کہ اس کے بعد کون سا؟ آپ نے فرمایا کہ تو اپنی اولاد کوقتل کرے اس ڈرسے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گی، اس نے پوچھا پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا کہ پھر تیرا اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنا، چناچہ ﷲ نے اس کی تصدیق فرماتے ہوئے یہ آیت نازل کی کہ جو لوگ ﷲ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کونہیں پکارتے اور نہیں قتل کرتے اس جان کو جسے ﷲ نے حرام کیا مگر حق کے ساتھ اور زنا نہیں کرتے- تا آخر آیت-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment