Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1802,TotalNo:6453


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مرتدوں اور دشمنوں سے توبہ کرانا اور ان سے جنگ کرنا اور اس آدمی کا گناہ جس نے اﷲ کے ساتھ شرک کیا اور دنیا و آخرت میں اس کی سزا کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ شرک بہت بڑاظلم ہے
حدیث نمبر
6453
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ شَقَّ ذَلِکَ عَلَی أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالُوا أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَيْسَ بِذَاکَ أَلَا تَسْمَعُونَ إِلَی قَوْلِ لُقْمَانَ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ
قتیبہ بن سعید، جریر، اعمش، ابراہیم، علقمہ، حضرت عبد ﷲ سے روایت کرتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی کہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم سے نہیں ملایا، تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو شاق گزرا اور وہ کہنے لگے کہ ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے ایمان کو ظلم سے نہ ملایا ہو، تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم لوگوں نے حضرت لقمان کا قول نہیں سنا (جوانہوں نے اپنے بیٹے کومخاطب کر کے کہا تھا) شرک بہت بڑا ظلم ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment