کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تقدیر کا بیان
باب
معصوم وہ ہے جس کو اللہ بچائے۔
حدیث نمبر
6172
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا اسْتُخْلِفَ خَلِيفَةٌ إِلَّا لَهُ بِطَانَتَانِ بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْخَيْرِ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ وَبِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالشَّرِّ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ وَالْمَعْصُومُ مَنْ عَصَمَ اللَّهُ
عبدان، عبد ﷲ ، یونس، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ کوئی آدمی خلیفہ نہیں بنایا جاتا مگراس کے لئے دو باطن ہوتے ہیں، ایک باطن تو اس کوخیر کا حکم دیتا ہے اور اس کورغبت دلاتا ہے، دوسرا باطن اس کو شر کا حکم دیتا ہے اور شر کی طرف ابھارتا ہے اور معصوم وہ ہے جسے ﷲ محفوظ رکھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment