Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1530,TotalNo:6181


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تقدیر کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ ہم ہدایت پانے والے نہیں ہوتے۔
حدیث نمبر
6181
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ هُوَ ابْنُ حَازِمٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ يَنْقُلُ مَعَنَا التُّرَابَ وَهُوَ يَقُولُ وَاللَّهِ لَوْلَا اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا صُمْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَکِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتْ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا وَالْمُشْرِکُونَ قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا
ابوالنعمان، جریر، حازم، ابی اسحق، حضرت براء بن عازب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو خندق کے دن دیکھا کہ ہمارے ساتھ مٹی اٹھارہے تھے اور فرماتے جاتے تھے کہ خدا کی قسم اگر ﷲ ہمیں ہدایت نہ کرتا تو نہ ہم روزہ رکھتے اور نہ ہی نماز پڑھتے، ہم پرسکینہ نازل فرما اور اگر ہم (دشمن کے) مقابل ہوں تو ہمیں ثابت قدم رکھ اور مشرکین نے ہم پر ظلم کیا ہے، جب ان لوگوں نے آزمائش کا ارادہ کیا تو ہم نے انکار کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment