کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فرائض کی تعلیم کا بیان
باب
جب عورت کسی بیٹے کا دعوی کرے
حدیث نمبر
6319
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَتْ امْرَأَتَانِ مَعَهُمَا ابْنَاهُمَا جَائَ الذِّئْبُ فَذَهَبَ بِابْنِ إِحْدَاهُمَا فَقَالَتْ لِصَاحِبَتِهَا إِنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِکِ وَقَالَتْ الْأُخْرَی إِنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِکِ فَتَحَاکَمَتَا إِلَی دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَضَی بِهِ لِلْکُبْرَی فَخَرَجَتَا عَلَی سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ عَلَيْهِمَا السَّلَام فَأَخْبَرَتَاهُ فَقَالَ ائْتُونِي بِالسِّکِّينِ أَشُقُّهُ بَيْنَهُمَا فَقَالَتْ الصُّغْرَی لَا تَفْعَلْ يَرْحَمُکَ اللَّهُ هُوَ ابْنُهَا فَقَضَی بِهِ لِلصُّغْرَی قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَاللَّهِ إِنْ سَمِعْتُ بِالسِّکِّينِ قَطُّ إِلَّا يَوْمَئِذٍ وَمَا کُنَّا نَقُولُ إِلَّا الْمُدْيَةَ
ابوالیمان، شعیب، ابوالزناد، عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ نے فرمایا کہ دو عورتیں تھیں جن کیساتھ ان کے بچے بھی تھے- ایک بھیڑیا آیا اور ان میں سے ایک کے بچے کو اٹھا کر لے گیا اس نے اپنے ساتھ والی سے کہا کہ وہ تیرے بچے کو لے گیا ہے، دونوں اپنا مقدمہ حضرت داؤد علیہ السلام کے پاس لے کر آئیں تو انہوں نے بڑی کے حق میں فیصلہ کردیا پھر دونوں نکل کر حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس آئیں اور دونوں نے اس حالت کو بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ چھری لاؤ میں اس کو دونوں کے درمیان تقسیم کر دو، چھوٹی نے کہا کہ ﷲ تجھ پر رحم کرے ایسا نہ کریں، وہ اس کا بیٹا ہے، سلیمان علیہ السلام نے اس چھوٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ خدا کی قسم سکین کا لفظ اسی دن سنا، ہم اسے پہلے مدیہ کہا کرتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment