کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
عورت کے جنین کا بیان
حدیث نمبر
6442
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ نَشَدَ النَّاسَ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی فِي السِّقْطِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ أَنَا سَمِعْتُهُ قَضَی فِيهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ قَالَ ائْتِ مَنْ يَشْهَدُ مَعَکَ عَلَی هَذَا فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَنَا أَشْهَدُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا
عبید ﷲ بن موسیٰ، ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے لوگوں سے مشورہ لیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو حمل گرادینے کے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے کسی نے سنا ہے، مغیرہ نے کہا کہ میں نے سنا ہے آپ نے ایک غلام یا لونڈی تاوان دئے جانے کا حکم فرمایا تھا، حضرت عمرنے فرمایا کہ کوئی آدمی لاؤ جوتمہارے ساتھ اس پر گواہی دے، محمد بن سلمہ نے کہا کہ میں اس کی مثل پر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے گواہی دیتاہوں
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment