کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حیلوں کا بیان
باب
نکاح میں حیلہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
6492
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ الْحَسَنِ وَعَبْدِ اللَّهِ ابْنَيْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِمَا أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قِيلَ لَهُ إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ لَا يَرَی بِمُتْعَةِ النِّسَائِ بَأْسًا فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْهَا يَوْمَ خَيْبَرَ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ إِنْ احْتَالَ حَتَّی تَمَتَّعَ فَالنِّکَاحُ فَاسِدٌ وَقَالَ بَعْضُهُمْ النِّکَاحُ جَائِزٌ وَالشَّرْطُ بَاطِلٌ
مسدد، یحییٰ، عبید ﷲ ، بن عمر، زہری، حسن وعبد ﷲ بن محمد بن علی، حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ان سے کسی نے بیان کیا کہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ عورتوں سے متعہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے تھے، تو انہوں نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے گھریلو گدھوں کے گوشت سے خیبر کے دن منع فرمایا تھا اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ اگرحیلہ جوئی کرے، یہاں تک کہ متعہ کرے تو نکاح فاسد ہے اور ان میں سے بعض نے کہا نکاح جائز ہے اور شرط باطل ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment