کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حدود اور حدود سے بچنے کا بیان
باب
حدود کفارہ ہیں
حدیث نمبر
6334
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ بَايِعُونِي عَلَی أَنْ لَا تُشْرِکُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا وَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ کُلَّهَا فَمَنْ وَفَی مِنْکُمْ فَأَجْرُهُ عَلَی اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ کَفَّارَتُهُ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ إِنْ شَائَ غَفَرَ لَهُ وَإِنْ شَائَ عَذَّبَهُ
محمد بن یوسف، ابن عینیہ، زہری، ابوادریس خولانی، عبادہ بن صامت سے روایت کرتے ہیں ہم نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے تو آپ نے فرمایا کہ مجھ سے بیعت کرو، اس بات پر ﷲ تعالی کا کسی کوشریک نہ بناؤ، اور نہ چوری کرو گے اور نہ زنا کروگے اور یہ پوری آیت تلاوت فرمائی، تم میں سے جوشخص اس کوپورا کرے تو ﷲ کے ذمہ اس کا اجر ہے اور جو ان میں سے کسی چیز کا مرتکب ہوا اور اس کا بدلہ لیا گیا تو وہ اسکے لئے کفارہ ہے اور جو شخص ان میں سے کسی چیز کا مرتکب ہوا اور ﷲ تعالی نے اس کو چھپایا تو اس کو اختیار ہے چاہے وہ بخش دے یا اس کو عذاب دے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment